پاکستان میں سرطان کے مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ سے تجاوزکرگئی جن میں سے 80 فیصد کینسر کے مریضوں کا علاج معالجہ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے اٹھارہ کینسر ہسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔

پرائیویٹ کینسر ہسپتال کے اخراجات غریب مریضوں کے بس سے باہر ہیں. پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن میں ساڑھے آٹھ لاکھ کینسر کے مریض زیر علاج ہیں ان کی ماڈرن ٹیکنالوجی سے تشخیص کر کے علاج کی جدید سہولیات پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئر مین محمد نعیم اور ان کی ٹیم فراہم کررہی ہے –

پی اے ای سی کے اٹھارہ میں سے پانچ کینسر سینٹرز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جن کے لئے حکومت نے ایک ارب20 کروڑ روپے کی منظوری دےدی ہے۔

پی اے ای سی کے اٹھارہ کینسر اسپتالوں میں ہر عمر اور ہر اسٹیج کے مریضوں کا علاج پوری توجہ سے کیا جارہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY