سابق صدر آصف زرداری کی دبئی سے کراچی آمد کراچی کے باسیوں کے لیے پریشانی کا سامان لائے گی۔ سینیٹرسعید غنی کہتے ہیں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
آصف علی زرداری کل کراچی پہنچیں گے، پیپلزپارٹی نے قائد کے استقبال کیلئے سارے انتظامات مکمل کرلیے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئےمتبادل روٹس بنا ڈالے۔ شارع فیصل علاقہ کل کے دن شہریوں کے لیے ممنوعہ بن گیا۔
کل پارٹی قائدین اور ورکرز کی بڑی تعداد ریلیوں کی صورت میں ائر پورٹ پہنچے گی جہاں جلسے کا انعقاد کیاجائے گا۔ جلسے میں شرکت کے لیے کارکن ریلیوں کی صورت اندرون سندھ سے بھی ائر پورٹ پہنچیں گے۔ ٹریفک پولیس نے عوام کے لیے متبادل روٹس کا اعلان کر دیا ہے۔
متبادل راستے
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کلفٹن اورڈیفنس کے رہائشی ہینوچورنگی اور کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ ، مرتضیٰ چونرگی سے لنک روڈ اور ملیر تھانہ سٹی سے ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے ائر پورٹ کا راستہ استعمال کریں۔
لیاقت آباد گلشن ایریا سے ائر پورٹ جانے والے یونیورسٹی روڈ، صفورہم ملیر کینٹ سے چیک پوسٹ نمبر6، ماڈل کالونی روڈ سے ائر پورٹ روڈ کا استعمال کریں۔

اسپتالوں کے روٹ
ضیاء الدین اسپتال کلفٹن جانے کیلئے سی ویو روڈ اور چائنا چورنگی کا استعمال کریں۔
ساؤتھ سٹی اسپتال جانے کے لیے بحریہ انڈر پاس کا استعمال کریں۔
کلفٹن اور ڈیفنس کے رہائشی جناح اسپتال جانے کے لیے چوہدری خلیق الزمان روڈ، للی برج، کینٹ سے اسکول روڈ کا استعمال کریں۔
لانڈھی ، کورنگی والے کورنگی روڈ سے سی ایس ڈی سے بائیں جانب اسپتال جاسکیں گے، جبکہ گارڈن اور صدر کے رہائشی صدر سے ہوتے ہوئے اسپتال جائیں گے۔
لیاقت نیشنل اور آغا خان اسپتال جانے کیلئے یونیورسٹی روڈ، نیو ٹاؤن سے اسٹیڈیم روڈ کا استعمال کریں۔ ایسٹ اور ملیر سے آنے والے ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی روڈ سے لنک روڈ ، ملیرکینٹ چیک پوسٹ نمبر6 صفورہ سے یونیورسٹی روڈ کا استعمال کریں۔
ہپوی ٹریفک
تمام ہیوی ٹریفک کو جناح برج سے پنجاب کالونی اور سن سیٹ بلیوارڈ کورنگی روڈ آنے کی طرف اجازت نہیں ہوگی، اسے ماڑی پور سے ناردرن بائی پاس کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
نیشنل ہائی وے سے کورنگی انڈسٹریل روڈ پر بھی ہیوی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کو پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی پریشانی یا ٹریفک جام کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر کال کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY