امریکہ کے نامزد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ایٹمی ہتھیاروں کی صلاحیت بڑھانے کے خواہش ظاہر کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیے۔

نامزد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنی جوہری صلاحیت کو اس وقت تک بڑھانا چاہیے جب تک دنیا جوہری ہتھیاروں کے بارے میں ہوش نہیں سنبھالتی۔

ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ جیسن ملر کا ٹرمپ کے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پیغام میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاو کے خطرے اور اس کے روک تھام کی شدید ضرورت کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں مصر کی جانب سے غربِ اردن میں اسرائیلی بستیوں کی مزحمت میں مجوزہ قرارداد پر ووٹنگ مصر کی ہی درخواست پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد ملتوی کردی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY