حویلیاں طیارہ حادثے کا ملبہ آج اٹھائے جانے کا امکان ہے ،7 دسمبر کو پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ گرکرتباہ ہو گیا تھا۔

حویلیاں میں گرنے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارہ کے ملبے کو ہٹانے کے لئے سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کرلیاگیا ہے جس کے بعد آج تمام ملبے کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل ملبے کو بارش اور نمی سے بچانے کےلئے پلاسٹک سے کور کیاگیا تھا،سات دسمبر کو حویلیاں کے مقام پر پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے گر گیا تھا،حادثے میں تمام 47افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY