آصف زرداری بیرون ملک سے تقریباً ڈیڑھ سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

0
366

سابق صدر آصف زرداری بیرون ملک سے تقریباً ڈیڑھ سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ خصوصی طیارے کی پرواز بی ٹی پی 555 کے ذریعےکراچی پہنچے ہیں۔

ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رحمٰن ملک، بابر اعوان سمیت 7 اہم رہنما بھی کراچی پہنچے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج سےرائےونڈکی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک زرداری سب پربھاری ہے۔‘

آصف علی زرداری کی آمد سے قبل اولڈ ٹرمینل پرپیپلز پارٹی کے کارکنوں میں اس وقت بے نظمی دیکھنے میں آئیجبجانثاران پیپلز پارٹی نے کارکنوں کو اسٹیج کے قریب بیٹھنے سے روک دیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق صدر آصف زرداری نے وطن واپسی کا سفرشروع کردیا، وہ دبئی میں اپنے گھر سے قرآن کے سائے میں رخصت ہوئے۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد وطن واپسی کیلئے دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق پرواز مقامی وقت کے 12 بجے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ان کی دبئی سے روانگی کسی اہم ایئرپورٹ کے بجائے شہر سے ایک گھنٹے کی مسافت پر موجود متبادل المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہورہی ہے۔

ایئرپورٹ پر معمول کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم پروازوں کے شیڈول میں کسی خصوصی طیارے کا ذکر نہیں۔ نہ ہی پاکستان کی طرح خاطر خواہ سیاسی سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری خصوصی سیکورٹی کے ساتھ خصوصی طیارے تک جائیں گے اور وہیں سے ان کا طیارہ پاکستان کے لیے ٹیک آف کرے گا۔

پرواز میں سابق صدر کے علاوہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رحمان ملک، بابر اعوان سمیت 7 مسافر سوار ہوں گے

SHARE

LEAVE A REPLY