مصری حکام نے الجزیرہ عربی نشریاتی ادارے کے ایک صحافی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق الجزیرہ ٹی وی مصر کی اسلام پسند اپوزیشن کی غیر ضروری حمایت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

الجزیرہ کے لیے کام کرنے والے مصری صحافی محمود حسین کو اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری اُس وقت کی گئی جب وہ اپنی تعطیلات گزارنے کے بعد واپس وطن پہنچے تھے۔ گھر پہنچنے سے قبل محمود حسین کو قاہرہ کے ہوائی اڈے پر روک کر بھی چھان بین کی گئی تھی۔

الجزیرہ نے اپنے صحافی محمود حسین کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ اس سے قبل سن 2013 میں بھی مصری حکام نے الجزیرہ کے تین صحافیوں کو گرفتار کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY