مراد علی شاہ نے رینجرز چھاپوں پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا

0
166

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی وطن واپسی سے مخالفین پریشان ہیں، اُن کی آمد پر رینجرز کے چھاپوں کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ جب بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دیکر نکلے تو قائداعظم کے سنہری اُصولوں پر عمل پیرا ہونے کا یقین دلایا۔ بولے آصف زرداری کی وطن واپسی سے مخالفین پریشان ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی وطن آمد کے دن رینجرز کے چھاپے اتفاقیہ تھے، حکومت قانون کے مطابق اقدامات اُٹھائے گی۔

ایک سوال پر مُراد علی شاہ نے واضح کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینا وزیراعلیٰ کا کام نہیں۔ اختیارات کا رونا محض سیاسی ہے۔

وزیراعلیٰ یہ بھی بتادیا کہ آئی جی سندھ کے چھٹی پر جانے سے کام نہیں رُکا، نئے ڈی جی رینجرز کیساتھ جنوری میں ایپکس کمیٹی
کا اجلاس ہوگا

SHARE

LEAVE A REPLY