سمندری طوفان ’نوک ٹين‘ آج فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرايا۔ 225 کلوميٹر فی گھنٹہ سے بھی زيادہ رفتار کی ہواؤں کے ساتھ يہ طوفان سب سے پہلے کاٹاننديس صوبے ميں باٹو نامی شہر سے ٹکرايا۔

کرسمس کے دن آنے والے اس طوفان کے سبب کم از کم دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا جا چکا ہے۔ اب تک اڑتاليس پروازيں منسوخ ہو چکی ہيں جبکہ سمندری راستوں سے بھی سفر کی معطلی کی وجہ سے قريب تيرہ ہزار افراد مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہيں۔ ملکی محکمہ موسميات نے اڑتيس مختلف علاقوں ميں انتباہ جاری کيا ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن ميں سالانہ بنيادوں پر بيس سمندری طوفان آتے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY