فرانسيسی حکام نے مالی کے شمالی شہر گاؤ ميں سوفی پيٹرونن نامی امدادی کارکن کے اغواء کی تصديق کر دی ہے۔

پيرس سے جاری کردہ ایک بيان ميں کہا ہے کہ فرانسيسی اور مالی کے متعلقہ ادارے مل کر کام کر رہے ہيں تاکہ مغوی خاتون کو جلد از جلد ڈھونڈ کر رہائی دلائی جا سکے۔ پيٹرونن کو ہفتے يعنی چوبيس دسمبر کے روز اغواء کيا گيا تھا۔

سوفی پيٹرونن، خوراک کی عدم دستيابی کا شکار بننے والے بچوں کی صحت يابی کے ليے کام کرنے والی ايک غير سرکاری تنظيم کی ڈائريکٹر کے طور پر کام کر رہی تھيں۔ حکام کے بقول وہ پيٹرونن کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے ميں ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY