بحر ہند کے مختلف علاقوں میں آج 2004ء میں آنے والی سونامی لہروں کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کو یاد کیا جا رہا ہے۔ بارہ سال قبل سمندر کی تہہ میں زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں نے چودہ مختلف ممالک میں دو لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی تھی۔

اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر انڈونیشیا کا جزیرہ آچے ہوا تھا۔ اس کے علاوہ تھائی لینڈ، بھارت اور سری لنکا بھی متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ تھائی لینڈ میں اس واقعے کے بعد ہر سال کرسمس کے دوسرے روز کسی بھی ہنگامی حالت سے بچنے کے خلاف مشقیں کی جاتی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY