وزرارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور تحفظ پاکستان قانون ضم کرکے نئے قانون کا مسودہ تیارکرلیا ہے،جسے وزیرداخلہ کی حتمی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیاجائےگا۔

ذرائع وزرارت داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ہی بھیجے جائیں گے،مجوزہ قانون سے متعلق مختلف سطح پر مشاورت جاری ہےجس میں ملزمان کو 90روز تک حراست میں رکھنے کی شق بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے قانون کے بعد دہشت گردی کے مقدمات کیلئے فوجی عدالتیں مستقل ہوجائیں گی

SHARE

LEAVE A REPLY