ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جعلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی۔ جعلی شراب آفٹر شیو لوشن میں اسپرٹ ملا کر بنائی گئی تھی۔

ایک حجام نے ساتھیوں کے ساتھ مل کرشراب بنانے کی کوشش کی تھی، کیمیکل پینے سے وہ خود بھی ہلاک ہوگیا،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے کہ 5افراد گرفتار ہیں، تحقیقات جاری ہیں ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ مبارک آباد میں کرسمس کی خوشی میں شراب پینے والوں نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔100 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، 52 سے زائد افراد کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ کئی جانیں چلی گئیںجبکہ کئی کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

پولیس نے تفتیش کے لیے 5 افراد کو حراست میں لےلیا۔تفتیش سے پتا چلا کہ حجام اقبال نے دیسی آفٹر شیو لوشن میں اسپرٹ ملاکر اسے شراب کی شکل دی تاکہ خود بھی نشہ کرسکے اور اسے کرسمس پر لوگوں کو فروخت کرسکے

SHARE

LEAVE A REPLY