امریکی صدر باراک اوباما امریکی عوام سے اپنا الوداعی خطاب دس جنوری کو شکاگو میں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اوباما اپنے آخری خطاب کا متن خود تحریر کر رہے ہیں۔ وہ اس خطاب میں ممکنہ طور پر امریکی عوام کی صفوں میں اتحاد پر زور دیں گے۔

اوباما کی صدارت کا آخری دن بیس جنوری ہو گا اور اسی دن ڈونلد ٹرمپ بطور صدر حلف اٹھاتے ہوئے وائٹ ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔ سن دو ہزار آٹھ میں وائٹ ہاؤس میں آنے سے پہلے صدر اوباما شکاگو میں ہی رہائش پذیر تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY