نو منتخب امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو خطرہ تصور نہیں کرتے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے مطابق فی الحال وہ کوئی ایسا ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے ’حتمی مرحلے‘ میں داخل ہوئے ہیں، جو امریکا کے بھی کچھ حصوں تک پہنچ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید لکھا ہے کہ یہ مرحلہ کبھی نہیں آئے گا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم یونگ اُن نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ایک بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد امریکی وزارت دفاع نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسا کرنے سے باز رہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY