فلپائن کے جنوب میں مسلح باغیوں نے ایک جیل پر دھاوا بول دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس حملے میں ایک سو سے زائد مسلح باغی شریک تھے، جو ایک سو تیس سے زائد قیدیوں کو چھڑا کر لے گئے۔

اس حملے میں پولیس کا ایک محافظ ہلاک بھی ہو گیا۔ مِنڈاناؤ جزیرے پر واقع جیل کے سربراہ نے اس حملے کا ذمہ دار مورو اسلامک لبریشن فرنٹ نامی تنظیم کو قرار دیا ہے۔

اپنے لیے زیادہ خود مختاری کا خواہاں مِنڈاناؤ جزیرہ زیادہ تر مسلمان آبادی پر مشتمل ہے اور اِسے مسلمان باغیوں اور اکثریتی کیتھولک ملک کی حکومت کے درمیان تنازعے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ سن دو ہزار چار میں حکومت اور باغیوں کے مابین ایک امن معاہدہ طے پا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY