کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے اندر فائرنگ کے 3واقعات میں 3افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے جمشیدروڈ پرپردہ پارک کےقریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ایس پی جمشید ٹاؤن طاہرنورانی نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔

گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر لال فلیٹس کے قریب بھی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، تاہم فائرنگ کا نشانہ بننے والا سب انسپکٹراقبال محمود بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ایس پی گلشن اقبال کے مطابق واقعے میں ملزمان نے پولیس انسپکٹر کو نشانہ بنایا ہے، فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر کا ایک ساتھی اور ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔

ایس پی گلشن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ فیروزآباد تھانے میں تعینات پولیس سب انسپکٹر اقبال محمود موٹرسائیکل پرسوار تھا، جبکہ ملزمان کار میں سوار تھے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ایس ایس پی نعمان صدیقی کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY