آزاد جموں و کشمیر میں مردم شماری 2017ء کا آغاز 29 اپریل 2017ء سے کیا جائے گا۔
چیف سیکریٹری آزاد کشمیر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مردم شماری 29 اپریل سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ڈاکٹر محمود الحسن راجہ، سیکریٹری تعلیم ارشاد قریشی، کمشنر مردم شماری آزاد کشمیر راجہ طارق محمود، وفاقی مردم شماری کمشنر آصف باجوہ، وفاقی مردم شماری ممبر حبیب اللہ خٹک کے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی مردم شماری کمشنر آصف باجوہ نے ملک میں مردم شماری 2017ء کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ آزاد کشمیر میں مردم شماری کے انتظامات کے سلسلے میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ڈاکٹر محمود الحسن راجہ، کمشنر راجہ طارق محمود نے آزاد کشمیر میں مردم شماری کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس کو بریف کیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ آزاد کشمیر میں مردم شماری کا آغاز 29 اپریل 2017ء سے کیا جائے گا جبکہ مردم شماری کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ 23 جنوری تا 27 جنوری مظفرآباد میں ہوگی۔
آزاد کشمیر میں مردم شماری کیلئے ٹوٹل اسٹاف 2800 تعینات کیا جائے گا اسی طرح ہر ضلع میں پاکستان کے مردم شماری کا ایک افسر رابطہ کیلئے تعینات کیا جائے گا

SHARE

LEAVE A REPLY