رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ پولیس کے ساتھ نارتھ ناظم آباد میں مشترکہ آپریشن میں 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق محمود آباد، جنت گل ٹاؤن اور کیماڑی کے علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندوں اور منشیات فروش سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر کے 15 افراد کو حراست میں لے لیا، تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا –

SHARE

LEAVE A REPLY