خواجہ سرائوں کی ایک اور قانونی جیت ، چیف جسٹس منصور علی شاہ نے خواجہ سرائوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دیدیا ۔ ملک بھر کے خواجہ سرائوں کی محنت رنگ لے آئی ۔ اب خواجہ سرا بھی مردم شماری میں شامل ہوں گے اور ان کے شناختی کارڈز بھی ہوں گے

چیف جسٹس منصور علی شاہ نے حکم نامہ جاری کر دیا ۔ لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت مارچ میں ہونیوالی مردم شماری میں خواجہ سرائوں کو شامل نہیں کر رہی جبکہ معاشرے میں بھی انہیں کوئی تحفظ حاصل نہیں ، عدالت حکومت کو خواجہ سرائوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دے ۔

دوران سماعت وزرات بہبود آبادی کے نمائندے اور حکومتی وکیل پیش ہوئے ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سرائوں کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے ۔ عدالت نے خواجہ سرائوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY