کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کا بانی سیف اللہ اختر افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہلاک ہو گیا، ذرائع کے مطابق سیف اللہ اختر افغان فورسز سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوا۔

قاری سیف اللہ اخترافغانستان،پاکستان میں جہادیوں کےسرکردہ رہنماؤں میں سےتھا اور ملا عمر کے مشیر کے طور پر بھی کام کیا، اس پر بینظیر حکومت مخالف ایک بغاوت میں ملوث ہونےکا بھی الزام تھا، اس کیس میں گرفتاری اور رہائی کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔

قاری سیف اللہ اختر کا تعلق چشتیاں سے تھا ،اہلخانہ کو اطلاع کر دی گئی

SHARE

LEAVE A REPLY