پاکستان نے آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر 3 کا کامیاب تجربہ کیا

0
274

پاکستان نے آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر 3 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 450 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل کا تجربہ بحرہند میں نامعلوم مقام پر کیا گیا، میزائل کو زیر آب پلیٹ فارم سے لانچ کیا گیا، جس نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابر تھری کروز میزائل میں جدیدترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، بابر تھری کے تجربے سے پاکستان سیکنڈ اسٹرائیک صلاحیت کے قابل ہو گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کروز میزائل بابر 3 کے کامیاب تجربے پر قوم اور تجربہ کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY