انسانی حقوق کے ليے سرگرم دو کارکنوں کو سعودی عرب ميں گرفتار کر ليا گيا ہے۔ گلف سينٹر فار ہيومن رائٹس کے مطابق عصام کوشاق اور احمد المخيص کے خلاف تاحال کوئی فرد جرم عائد نہيں کی گئی ہے البتہ عين ممکن ہے کہ انٹرنيٹ اور بالخصوص سوشل ميڈيا پر ان کی سرگرمياں ان کی حراست کا سبب بنی ہوں۔

کوشاق گزشتہ اتوار سے مکہ ميں زير حراست ہيں جبکہ المخيص کے بارے ميں کہا جا رہا ہے کہ وہ جمعرات سے گرفتار ہيں۔ گلف سينٹر فار ہيومن رائٹس نے دونوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کيا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY