پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم کا آسٹریلیا کے خلاف مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کی ترتیب اچھی ہے اسی لیے دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔

پرتھ میں ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ گراؤنڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ہم سیریز برابر ہونے پر خوش ہیں، ہم نے اچھا کھیلا اور باؤلرز نے اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے پاس بہترین فاسٹ باؤلرز ہیں جبکہ ہماری طاقت بھی فاسٹ باؤلنگ ہے لیکن مجھ سمیت حفیظ اور شعیب ملک نے اچھی باؤلنگ کی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY