وفاقی حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لیے اپوزیشن کو راضی کرنے میں ناکام ہوگئی، منگل 17 جنوری کو ہونے والا وفاقی پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والا ان کیمرا اجلاس فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لیے اتفاق پیدا کرنے پر ہونے والا دوسرا اجلاس تھا، جو کسی بھی فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

اس سے پہلے اس موضوع پر ہونے والا اجلاس بھی بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے اجلاس میں فوجی عدالتوں کی اب تک کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلایا جائے، جس میں عسکری قیادت ارکان کو بریفنگ دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY