عراقی فوج کی داعش کے گڑھ مُوصل کی طرف پیشقدمی، مزید علاقے واپس چھین لیے
عراقی فوج کو شدت پسند تنظیم داعش کے زیرِ قبضہ شہر مُوصل کی طرف پیشقدمی کے دوران مزید کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز کو موصل کے کئی ایک مشرقی علاقوں پر کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔

دیگر رپورٹوں کے مطابق شہر کے کئی ایک شمال مشرقی علاقوں میں ابھی بھی داعش کے جنگجو موجود ہیں۔ عراقی فوج اور اُس کی حلیف ملیشیا فورسز نے عراق میں داعش کے اِس آخری ٹھکانے کے خلاف اپنا آپریشن گزشتہ سال اکتوبر کے وسط میں شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کو امریکی قیادت میں سرگرم بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملوں اور محاذ کے پیچھے موجود فوجی مُشیروں کی بھی مدد حاصل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY