وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔ وزارت داخلہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے سے متعلق سمری پر دستخط کردیے اوراس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ آج وفاقی حکومت کو خط لکھے گا، رینجرز کو خصوصی اختیارات 90 دن کے لیے دیے جائیں گئے۔

واضح رہے کہ15جنوری کو سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہوگئی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY