آئے نہ وہ پلٹ کے بڑی دیر ہوگئی۔کاظم کاظمی

0
94

آئے نہ وہ پلٹ کے بڑی دیر ہوگئی
اس کشمکش میں ساری الٹ پھیر ہو گئی

کل میکدے میں واعظ شب زندہ دار کی
تشریح_ خیر وشر میں زبر زیر ہو گئی

ایسے تغیرات_زمانہ کے رنگ کھلے
بکری جو پالتو تھی وہ اب شیر ہو گئی

شمع نما وہ پردہ نشیں جلوہ گر ہوا
سب عاشقوں کی بھیڑ وہیں ڈھیر ہو گئی

اکھیوں سے بارشوں کا عجب سلسلہ چلا
کاظم سخنوری کی زمیں سیر ہو گئ

کاظم کاظمی

SHARE

LEAVE A REPLY