نیا امریکی وزیر خارجہ: سینیٹ کی کمیٹی نے ٹِلرسن کی نام‍زدگی کی منظوری دے دی

0
179

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نامزد کردہ نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ٹِلرسن تیل کمپنی ایکسون موبیل کے سابق سربراہ ہیں اور اس منظوری کے بعد ان کی نامزدگی کی توثیق کے لیے امریکی سینیٹ میں رائے شماری کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے۔

 پیر کی رات امریکی سینیٹ نے مائیک پومپیو کی ملکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے نئے سربراہ کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دے دی۔ آج منگل کے روز سینیٹ کی انصاف سے متعلقہ امور کی کمیٹی کے ارکان کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا صدر ٹرمپ کے نامزد کردہ سینیٹر جیف سیشنز کو نیا امریکی اٹارنی جنرل بنا دیا جانا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY