سعودی عرب : دہشت گردی میں ملوّث 14 انتہا پسند گرفتار

0
88

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوّث چودہ انتہا پسندوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔
وزارت داخلہ نے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں دو سعودی شہری ہیں اور باقی بارہ مشتبہ افراد پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سعودی حکام نے ان گرفتاریوں کی کچھ تفصیل ہفتے کے روز جدہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد بتائی تھی۔اس کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ان دونوں کی شناخت بعد میں غازی حسین السروانی اور نادی مرزوق المضیانی کے نام سے کی گئی تھی۔
ان کے ٹیسٹوں سے یہ بھی پتا چلا تھا کہ اس کارروائی کے وقت اور بھی مشتبہ افراد موجود تھے اور ان کی باقیات کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔گرفتار کیے گئے افراد کا بھی ان دونوں مشتبہ دہشت گردوں سے تعلق رہا ہے۔
العربیہ نے جدہ کے علاقے حرازات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد کی تصاویر حاصل کر لی ہیں۔اس کے علاوہ النسیم کے علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کی تصاویر بھی ملی ہیں۔وہاں سے اسی روز ایک سعودی انتہا پسند اور اس کی پاکستانی بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY