نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنمائوں نے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ ٹرمپ نے مودی کو دورہ امریکا کی دعوت بھی دے ڈالی ۔

وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلی فون پر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنمائوں نے معاشی اور دفاعی شعبوں مین تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق دوران گفتگو ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ، بھارت کو ایک سچا دوست اور عالمی مسائل میں ساتھ دینے والا پارٹنر سمجھتا ہے ۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر ٹرمپ نے نریندر مودی کو اس سال کے آخر میں دورہ امریکا کی دعوت بھی دی

SHARE

LEAVE A REPLY