فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کےپناہ گزینوں اور دیگر معاملات سے متعلق فیصلوں پر فرانس اور جرمنی کو تشویش ہے۔

پیرس میں جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک کا کہنا تھا کہ مہاجرین اور پناہ گزینوں پر پابندی لگانے کا امریکی صدر کا فیصلہ ہماری تشویش کا باعث ہے۔

جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین کا خیر مقدم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اس فیصلے کے علاوہ بھی بہت سے معاملات پر امریکی صدر کے فیصلوں سے تشویش ہے

SHARE

LEAVE A REPLY