امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ یہ بات چیت ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ ٹیلی فونک بات چیت ایک ایسے وقت پر ہوئی ہے جب امریکی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ ماسکو کے خلاف پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ مثبت بات چیت امریکا ور روس کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے حوالے سے ایک اہم ابتداء تھی۔

ہفتہ 28 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے دو اہم یورپی رہنماؤں، جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسو اولانڈ کے علاوہ جاپانی وزیراعظم شیزو آبے اور آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY