سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے روایتی حریف رافائیل نڈال کو 5 سیٹس کے مقابلے میں شکست دیکر کو آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا،یہ فیڈرر کا 18واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

میلبرن میں تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں ٹینس کے دو بڑے نام سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے رافائیل نڈال مد مقابل تھے۔

پہلا سیٹ فیڈرر نے چھ چار کے اسکور سے جیتا،دوسرے سیٹ میں نڈال فارم میں آئے ، چھ تین کی کامیابی کے ساتھ میچ برابر کر دیا ،لیکن اگلے سیٹ میں فیڈرر نے نڈال کی ایک نہ چلنے دی ، صرف ایک گیم لوز کیا اور سیٹ جیت لیا۔

میچ کے چوتھے سیٹ میں نڈال حاوی رہے اور مقابلہ دو دو سیٹ سے برابر کر دیا،مقابلے کا فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر نے پھر کلاس دکھائی اور چھ تین کی کامیابی کے ساتھ کیرئیر کا 18واں گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

فیڈرر تین گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ پانچ یا پانچ سے زائد مرتبہ جیتنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بھی بن گئ

SHARE

LEAVE A REPLY