پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایک سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انسداد ڈوپنگ ٹریبیونل کے چیئرمین ہیو فلکنر نے فیصلہ سنایا اور جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘آندرے رسل اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوئے ہیں’۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دو دفعہ چمپیئن بننے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کا حصہ رہنے والے رسل کو گزشتہ سال اینٹی ڈوپنگ کے قوانین کے مطابق 2015 میں تین مرتبہ ٹیسٹ نہ کروانے پر قانون کی خلاف ورزی پر جواب طلب کیا گیا تھا اور وہ قوانین کے مطابق ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہے تھے۔

28 سالہ آندرے رسل کی پابندی کا اطلاق 31 جنوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ عالمی ڈوپنگ قوانین کے تحت اگر کوئی کھلاڑی 12ماہ کے عرصے میں تین مرتبہ بلانے پر بھی ٹیسٹ کیلئے حاضر نہ ہو تو اسے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام تصور کیا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY