امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ سے پہلے بیس فروری کو برطانوی پارلیمان میں اس حوالے سے باقاعدہ بحث کی جائے گی۔ امریکی صدر کے دورے کے خلاف سولہ لاکھ سے زائد برطانوی شہری ایک پٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں۔

برطانوی پارلیمان میں ہر اس پٹیشن پر بحث ہوتی ہے، جس پر دس لاکھ سے زائد افراد دستخط کر دیتے ہیں۔ بیس فروری کو ہی اُس دوسری پٹیشن پر بھی بحث کی جائے گی، جس میں اس دورے کے حق میں دس لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں نے دستخط کیے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY