بھارتی سرزمین پر پاکستان بلائنڈ ٹیم نے کامیابیوں کی ہٹ ٹریک کرلی۔ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابیوں کی ہٹ ٹریک مکمل کرلی۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 204رنز بنائے ، جے پرکاش نے 90اور ونکاتشوارا نے 53رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے ہدف 16ویں اوور میں پورا کرلیامحمد ظفر نے 88رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ناصر علی نے 45رنز بنائے، پاکستان کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے

SHARE

LEAVE A REPLY