وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے۔

ای سی ایل میں شامل کیے گئے تمام 38 افراد کا تعلق جماعت الدعوۃ اور لشکر طیبہ سے ہے۔

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے اور تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلے جاری کر دیے،وزارت داخلہ کے مراسلوں کے ہمراہ 38افراد کی فہرست منسلک کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سعید کے معاملے پر بھارت سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں

SHARE

LEAVE A REPLY