نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو24رنز سے ہراکر 3 میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

ہیملٹن میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔

نیوز ی لینڈ کے راس ٹیلر 107 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جیمز فالکنر نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم 282رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 ویں اوور میں 257رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کے ارون فنچ 56 اور ٹریوس ہیڈ نے 53 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے بولر ٹرینٹ بولٹ نے 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیا اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا

SHARE

LEAVE A REPLY