دو طرفہ انداز میں پابندیاں ختم نہیں کریں گے، روسی وزیر خارجہ

0
123

روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ یوکرائنی تنازعے کے بعد عائد کی جانے والی پابندیوں کو وہ دو طرفہ طور پر ختم کرنے پر متفق نہیں ہیں۔

لاوروف نے آسٹرین میگزین پروفیل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ماسکو نے پابندیاں لگانی شروع نہیں کی تھیں لہذا یہ ماسکو پر منحصر نہیں کہ ان پابندیوں کا خاتمہ کرے۔

آسٹریا کے وزیر خارجہ سیباستیان کُرٹس نے تجویز کیا ہے کہ روس اور یورپی یونین دو طرفہ طور پر پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے کا آغاز کریں۔ لاوروف نے یوکرائنی بحران کے حل کے لیے آسٹریا اور یورپی تعاون کی تنظیم کی مجوزہ کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY