کینیڈین حکومت نے خبردارکیا ہے کہ جعل ساز کینیڈا کی جعلی امیگریشن لاٹری اسکیم کا جھانسا دیکرپیسے لوٹ رہے ہیں ، کینیڈین حکومت نے کسی قسم کی کوئی نئی امیگریشن اسکیم جا ری نہیں کی۔

پاکستانیوں ہوشیار، خبردار، کسی جھانسے میں نہ آنا، پیسے نہ گنوانا، جعل ساز دھوکا دے رہے ہیں، کینیڈا کی جعلی امیگریشن لاٹری اسکیم کا ڈھنڈورا پیٹ کر رقم اینٹھ رہے ہیں۔

صورتحال سامنے آنے پر کینیڈین حکومت نے بھی خبردار کیاکہ کوئی نئی امیگریشن پالیسی جاری نہیں کی،اس قسم کی لاٹری کے جھانسے میں نہ آئیںاور ہوشیار رہیں، صحیح اور درست رہنمائی کیلئے کینیڈین ویب سائٹ پر تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY