ساہیوال میں ڈاکٹر قاسم علی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

0
113

مجلس وحدت مسلمین ضلع ساہیوال کے سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قاسم علی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید، مسلح دہشت گرد فرار ہونےمیں کامیاب،علاقے میں گشیدگی کاروباری مراکز بند، تفصیلات کے مطابق ساہیوال چک نمبر76/5Rمیں اپنی کلینک پر موجود ڈاکٹر قاسم علی اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنے جب وہ کسی نامعلوم شخص کی فون کال کے بعد کلینک سے نکل کر چوک کی جانب جارہے تھے

شہید کے قریبی ذرائع کے مطابق انہیں کسی شخص نے فون پر کہاکہ آپ کے کچھ عزیز قریبی چوک پر اپ کے منتظر ہیں آپ وہاں آجائیں جیسے ہی ڈاکٹر قاسم اپنی کلینک سے باہر نکلے چند قدم کے فاصلے پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے انہیں تین گولیاں ماریں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شہید کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں سے ان کی میت مرکزی امام بارگاہ منتقل کرکے نماز جنازہ ادا کیا گیااور اس کے بعدمرحوم کو ابائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا واضح رہے کہ شہیدڈاکٹر قاسم علی تین برس مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے ، ان کا شمار ساہیوال کے معروف ڈاکٹرز میں ہوتا تھا، شہید نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔

جابر حسین

SHARE

LEAVE A REPLY