امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سعودی عرب کے لیے ہتھیاروں کے ایک بڑے پیکج کی جلد منظوری دے رہی ہے۔
اس بات کا انکشاف واشنگٹن ٹائمز نے اپنی منگل کی اشاعت میں امریکی حکام اور کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ” نئی انتظامیہ سعودی عرب کے لیے تیس کروڑ ڈالرز مالیت کی گائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی اور بحرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے سودے کی جلد منظوری دینے والی ہے”۔
ایک عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ”یہ خلیج میں ایرانی خطرے کا سامنا کرنے والے اہم اتحادیوں کو اسلحے کی نمایاں فروخت ہے۔اس سے داعش کے خلاف جنگ میں بھی مدد مل سکتی ہے”۔
اس عہدہ دار کا مزید کہنا تھا کہ ” اوباما انتظامیہ نے اسلحے کی فروخت کے ان سودوں کو روکے رکھا تھا۔اب وہ فیصلے کے لیے نئی انتظامیہ کے کورٹ میں ہیں اور میں یہ پیشین گوئی کرسکتا ہوں کہ فیصلہ اس سودے کو آگے بڑھانے کے حق میں ہوگا”۔

SHARE

LEAVE A REPLY