الرقہ چند ہفتوں میں بالکل کٹ کر رہ جائے گا، امریکی فوج

0
93

امریکی فوج نے کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ واشنگٹن کی حمایت یافتہ عسکری قوتیں اگلے چند ہفتوں میں اس حد تک کامیاب ہو جائیں گی کہ شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کا نام نہاد دارالخلافہ الرقہ بالکل الگ تھلگ ہو کر رہ جائے گا۔

امریکا کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے بغداد میں تعینات ترجمان اور امریکی فضائیہ کے کرنل جان ڈورین نے بدھ کے روز کہا کہ امریکا کو قوی امید ہے کہ چند ہی ہفتوں میں الرقہ کو باقی علاقوں سے کاٹ دینے کے بعد اس فیصلے کا وقت آ جائے گا کہ عسکری حوالے سے اس شہر کے اندر داخل کب اور کس حکمت عملی کے تحت ہوا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY