امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے امیگریشن ایگزیکٹو آرڈر میں قانونی شکست کے بعد آئندہ ہفتے ایک اور آرڈر جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ملک کی سیکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کریں گے۔

سات مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی برقرار رکھنے کی نظرثانی درخواست مسترد ہونے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عدالتی جنگ لڑنے کے لیے وقت نہیں ہے، ملکی سلامتی کے لیے تیز ترین اقدام کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عدالتی جنگ میں وقت لگ سکتا ہے، لیکن یہ طے ہے کہ وہ جنگ ہم ہی جیتیں گے، مگر ہم اس کے علاوہ دوسرے راستے بھی استعمال کر سکتے ہیں، جیسے ہم ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرسکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے حوالے سے کوئی بھی کارروائی آنے والے ہفتے میں ہوگی۔
نئے آرڈر کے مسودے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ملکی سیکیورٹی کے لیے قلیل مدتی اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے نیا آرڈر ہی بہتر ہے

SHARE

LEAVE A REPLY