جامعہ کراچی میں ایک سیمینار کے موقع پر مصطفی کمال اورفاروق ستار کا آمنا سامنا ہوا تو گرم جوشی کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے کوملا۔
جامعہ کراچی میں ہفتے کی صبح فاروق ستار اور مصطفی کمال ایک سیمینار میں مدعو تھے۔ مصطفی کمال کی کراچی واپسی کے بعد دونوں کا یہ براہ راست پہلا رابطہ بھی تھا۔
مصطفی کمال نے بڑی عزت سے فاروق ستار کو نشست دی۔ اس دوران دونوں نے گرم جوشی سے مصافحہ بھی کیا۔ میڈیا کو دیکھ کر مصطفی کمال نے کہاکہ کیا فاروق بھائی کو گلے لگالوں ؟
انھوں نے میڈیا کے کہنے پر دوبارہ ہاتھ بھی ملائے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے چہروں پر خوشی عیاں تھی۔ وہاں موجود لوگ بھی اس ملاقات سے مسرور دکھائی دے رہے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY