اپریل میں ایتھنز کی پہلی سرکاری مسجد کا افتتاح کردیاجائے گا

0
151

یونان کے سیکریتری مذہبی امور کی پاکستانی مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے ملاقات ماہ اپریل میں ایتھنز کی پہلی سرکاری مسجد کا افتتاح کردیاجائے گا

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) پاکستانی دینی تنظیمات کے ذمہ داران کی گزشتہ روزسیکریٹری مذہبی اموریونان یورگوس کالانجیس سے اہم ملاقات ہوئی جس میں بعض اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری مذہبی امور یورگوس کالانجیس نے شرکاء کو ایتھنز میں زیر تعمیر پہلی سرکاری مسجد کے حوالے سے تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مسجد کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور کی تزئین وآرائش کے بعد ماہ اپریل کے دوران مسجد کے باقائدہ طور پر افتتاح کاپروگرام ہے۔ انہوں نے تمام دینی تنظیمات کے ذمہ داران کو اپنی ان مساجد کی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جو ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہے

انھوں نے مطلع کیا کہ ایتھنز کی سرکاری مسجد کے آغاز کے ساتھ ہی ایسی تمام مساجد کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائیگا جو رجسٹریشن اور سرکاری اجازت نامہ کے بغیر قائم ہیں،شرکا کی جانب سے ان کومساجد کی رجسٹریشن میں حائل قانونی رکاؤٹوں سے آگاہ کیاجس کے حل کے لیے انھوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سیکریٹری مذہبی امور نے پاکستانی دینی تنظیمات سے سرکاری مسجد کے جملہ امور کے حوالے سے قوائد و ضوابط فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد کی انتظامی کمیٹی کیلئے پاکستانی برادری کے دینی اداروں سے منسلک پانچ افراد کے نام بھی بھی طلب کیاہیں جن کو جلد ان تک پہنچانے کا وعدہ کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY