آسٹریلیا میں جنگلاتی جھاڑیوں کی آگ شدت اختیار کر گئی

0
168

آسٹریلوی حکام نے نیو ساؤتھ ویلز ریاست کے جنگلاتی علاقوں کی جھاڑیوں میں لگی ہوئی آگ کی شدت کے تناظر میں مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ریاستی محکمہ فائربریگیڈ کے سربراہ نے بتایا کہ یہ آگ کئی سو ایکڑ علاقے میں پھیل چکی ہے۔ آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے قریبی بستیوں پر گہری چادر تان رکھی ہے جس سے نظام تنفس کے عوارض کے پھیلنے کا خطرہ ہے

موسمی حدت اور تیز ہوا بھی ان جھاڑیوں میں لگی ہوئی آگ کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ اِس آگ کی وجہ سے کئی مکانات کے جلنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ آسٹریلیا میں جنگلاتی جھاڑیوں کی سب سے شدید آگ سن 2009 میں لگی تھی اور اس کی لپیٹ میں آ کر 173 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

نگہت نسیم ۔ سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY