آج اتوار، بارہ فروری کو جرمن پارلیمنٹ نے اپنے خصوصی اجلاس میں سابق وزیر خارجہ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدان فرانک والٹر اشٹائن مائر کو کثرتِ رائے سے نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

وہ ستتر برس کے ژوآخم گاؤک کی جگہ منصب صدارت سنبھالیں گے، جنہوں نے دوسری مدتِ صدارت قبول کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی اشٹائن مائر کی حمایت میں تھیں۔

اشٹائن مائر کو 1260 میں سے 1239 ووٹ حاصل ہوئے۔ جرمنی میں صدر کے الیکشن کے لیے خصوصی اسمبلی تشکیل دی جاتی ہے اور اس میں 1260 ممبران اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہیں۔ جرمنی کے ایوانِ زیریں کے 630 اراکین کے ساتھ سولہ وفاقی ریاستوں کی اسمبلیوں کے اتنے ہی ارکان خصوصی اسمبلی کا حصہ بنتے ہوئے صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY