عراقی فضائیہ کے مطابق داعش کے اس ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں خیال کیا جا رہا تھا کہ اس تنظیم کا سربراہ ابوبکر البغدادی بھی موجود ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں ابوبکر البغدادی کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔ جس خفیہ گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ عراق کے مغرب میں واقع تھا۔ اس حملے میں مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے داعش کے تیرہ کمانڈروں کے نام جاری کر دیے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY