صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہید پولیس افسران سمیت تمام افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں اور تمام متاثرین کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے یکسو ہے، دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے دہشت گردی کےخلاف قوم کےعزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے صوبائی حکام کو جائے وقوع پر فوری پہنچ کر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہرممکن اور بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY